Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مانسہرہ: تودہ اور چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خیبر پختون خوا کے ضلع مانسہرہ میں مکانات پر تودہ اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔مانسہرہ کے علاقے اوگی حسین بانڈہ میں مکان پر مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نیچے دب کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.