Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

SPSC کے امتحان میں شرکت سے سینکڑوں امیدوار رہ گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے زیر اہتمام کمبائنڈ کمپی ٹیٹو ایگزامینیشن 2021ء کے امتحان میں اپلائی کرنے سے سینکڑوں امیدوار رہ گئے، ایس پی ایس سی کی ویب سائٹ سے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ پر ایگزام میں اپلائی کرنے کا آپشن ہٹا دیا گیا۔

امتحان میں اپلائی کرنے کے لئے جاری اشتہار میں یکم ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، جس میں کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا تھا، تاہم ایس پی ایس سی کی ویب سائٹ سے دوپہر سے ہی سی سی ای میں اپلائی کا آپشن ہٹا دیا گیا ۔

امتحان کے لئے اپلائی کرنے کا طریقہ محض ویب سائٹ پر آن لائن فارم کا اندراج تھا، جس کے لئے ہزاروں امیدواروں نے ایک ہزار روپے فی کس کا چالان جمع کروایا تھا لیکن آخری تاریخ پر اپلائی کرنے والے امیدوار سی سی ای کا فارم جمع کروانے سے رہ گئے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر شکایتوں کے انبار لگا دیئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.