Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جعلسازوں کی بلیک میلنگ سے تنگ نوجوان کی خودکشی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

رحیم یار خان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلسازوں کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق صادق آباد میں جعلسازی میں ملوث ملزمان نے خوکشی کرنے والے دکاندار وقار کی آئی ڈی کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں موجود لاکھوں روپے کی رقم نکلوالی۔ملزمان وقار کو مزید افراد کے شناختی کارڈ آئی ڈی فراہم کرنے کے لئے بلیک میل کر رہے تھے، بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی۔خودکشی سے قبل ویڈیو بیان میں حقائق کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے 136 جعلی ٹرانزیکشن کے ذریعے 20 لاکھ روپے نکلوائے۔متوفی نے کہاکہ پولیس کے دباؤ سے وہ خود اور اہل خانہ دباؤ اور اذیت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ خودکشی کر رہا ہے۔ڈی ایس پی صادق آباد کا کہنا ہے کہ نوجوان کی خود کشی کا معاملہ دیکھ رہے ہیں فراڈ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.