Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سات دن سے گھر پر بجلی نہیں: فیصل قریشی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ اُن کے گھر مون سون بارشوں کے بعد جانے والی بجلی اب تک بحال نہیں ہوسکی ہے۔گزشتہ رات سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اداکار نے لکھا کہ ’کل صبح 8 بجے ماشاءاللّٰہ سے بغیر بجلی کے سات دن ہوجائیں گے۔‘انہوں نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزاً ’شاندار‘ بھی لکھا۔خیال رہے کہ اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں فیصل قریشی گاہے بگاہے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے لکھا تھا کہ مسلسل 5 دن سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جنریٹر پر گزارا کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنا دُکھ بیان کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ’پانچ دن سے مسلسل جنریٹر چل رہا ہے اور اب وہ عجیب عجیب سی آوازیں بھی نکال رہا ہے۔‘انہوں نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کِیا آپ مجھے نیا جنریٹر دیں گے یا مجھ سے ایک سال کا بِل لینے کا ارادہ نہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقوں ڈیفیس اور کلفٹن سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ان علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے کنٹونمٹ بورڈ (سی بی سی) کے دفتر کے باہر پیر کو احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.