Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شعیب اختر نے دفاعی حکمت عملی کو نقصان دہ قرار دیدیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کی دفاعی حکمت عملی کو نقصان دہ قرار دے دیا۔

انھوں نے کہا کہ جدید کرکٹ میں کامیابی پانے کیلیے جارحانہ کرکٹ کھیلنا ضروری ہے، دفاعی حکمت عملی کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے، پاکستان نے ایک سیشن خراب کھیل کر ٹیسٹ سیریز گنوا دی،ہم گذشتہ 15سال سے دفاعی طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ دورئہ انگلینڈ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن اس سیریز میں تجربہ کار کوچز کی جانب سے نوجوانوں تک وہ علم منتقل ہوتا نظر نہیں آیا جس کی توقع تھی، ہمارے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہے تو سوچ تبدیل کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسد شفیق اتنی کرکٹ کھیل چکا لیکن اب بھی آؤٹ ہو تو ایسا لگتا ہے جیسے پہلا میچ کھیل رہا ہو، ایک وقت تھا جب بھارتی کھلاڑی پاکستانیوں جیسا بننا چاہتے تھے، اب حالات اس کے برعکس ہیں،آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم کرکٹ میں کس مقام پر کھڑے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.