Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج:تیزی،41300کی حدبحال،42ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی رہی ، کے ایس ای100انڈیکس265پوائنٹس کے اضافے سے 41300کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگیا،65فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کو 42ارب سے زائد کا منافع ہوا ،حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی68فیصد زائد رہا ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ،ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل کے باعث100انڈیکس 41096پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا ، بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی ،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 0.65فیصد بڑھ کر 41377پوائنٹس پر بندہوا ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس69پوائنٹس کے اضافے سے 17776پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس161پوائنٹس کے اضافے سے 29122پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طورپر424کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں278کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 125میں کمی اور21میں استحکام رہا،تیزی کے باعث سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر76کھرب93ارب روپے ہوگئی،حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 787روپے کے اضافے سے 11287روپے اورکولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت 202.49روپے کے اضافے 3452.49روپے ہوگئی جبکہ پاک ٹوبیکو79روپے کی کمی1700روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل54.58روپے کی کمی سے 1014.42 روپے پرآگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.