Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات کانواں کلی میں زیرتعمیر باچا خان اسپتال کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے دورے کے موقع پر اسپتال کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ضروری معلومات حاصل کرنے کے علاوہ موقع پر ہدایات بھی دیں۔

 

وزیراعلیٰ نے اس موقع پرکہا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں صحت کی بنیادی اور ضروری سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں سب سے زیادہ رش سول اسپتال میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ کورونا سے قبل ہم نے کینسر اسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر قیمت پرصحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.