صوبائی ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 20 افرادجاں بحق اور 43 زخمی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افرا د کے ورثا کو 5،5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔
سیکریٹری ریلیف، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اور ڈی جی ریسکیو نے سوات کا دورہ کیا اور سوات، چترال کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
ادھر لوئر دیر کے دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، تالاش نالا میں پانی زیادہ آنے کے باعث دیر چترال شاہراہ پر درجنوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
چترال میں سیلاب سے ریشن کے مقام پر گاؤں کا بڑا حصہ دریا بُرد ہوگیا ہے، رابطہ پل بھی بہہ گیا ہے۔
اپر ہزارہ کے دریاؤں، دریائے کنہار، دریائے سرن اور دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، بالاکوٹ میں میاں بیوی دریا میں بہہ گئے۔
اپر اور لوئر کوہستان میں سلائیڈنگ سے شاہرائے قراقرم کئی مقامات پر بند ہوگئی ہے۔