Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن کو یکجا کرنے کے لیے ہرممکن حد تک جانے پر اتفاق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے ہر ممکن حد تک جانے پراتفاق کیا ہے۔

 یہ اتفاق رائے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں کیا گیا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقی پسند جماعتوں کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بات چیت میں کہا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔

 اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے دوران گفتگو کہا کہ نیب کے ذریعے سلیکٹڈ احتساب کو مسترد کرتے ہیں۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں اے ین پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے الزام عائد کیا کہ نیب، پی ٹی آئی کا سیاسی ونگ بن چکا ہے۔

ایمل ولی خان نے ٹیلی فونک بات چیت میں واضح طور پر کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام کسی صورت قبول نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.