Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ادارہ شماریات: چینی، گندم، آلو، پیاز، دودھ اور دال مونگ مہنگی ہو گئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ماہ بنیادی ضروریات کی اشیائے خورد و نوش مہنگی ہوئی ہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں چینی، گندم، آلو پیاز، دودھ اور دال مونگ شامل ہیں۔

 

ادارہ شماریات نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جولائی 2020 میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تھی جب کہ اگست 2019 میں مہنگائی کی شرح 10.5 فیصد ہو گئی تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اگست 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد رہی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست میں ماہانہ بنیاد پر چینی 13.53 فیصد اور گندم 12 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

اگست میں آلو 5.8 فیصد، پیارز 10.4 فیصد اور تازہ دودھ 4.8 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ اعداد و شمارکے مطابق اگست میں سالانہ بنیاد پر آلو 62.4 فیصد اور گندم 44.3 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

 

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست میں سالانہ بنیاد پر دال مونگ 35.6 فیصد اور چینی 28 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں چکن 36.4 فیصد،ٹماٹر 31.8 فیصد اور تازہ پھل 23 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دال مونگ 6.5 فیصد، سبزیاں 2.7 فیصد، دال مسور، دال چنا اور کوکنگ آئل بھی سستےہوئے ہیں۔

 

ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگست میں سالانہ بنیاد پر پیاز 38.6 فیصد سستا ہوا ہے جب کہ سبزیاں اور تازہ پھل بھی سستے ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.