Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان: ‘غیر اخلاقی، غیر مہذب‘ مواد کے باعث پانچ ڈیٹنگ ایپس پر پابندی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں پانچ ڈیٹنگ ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ان ڈیٹنگ ایپس میں ٹِنڈر، ٹیگڈ، سکاؤٹ، گرائنڈر اور ’سے ہائے‘ شامل ہیں۔

پی ٹی اے کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ایپس کے ذریعے ’غیر اخلاقی اور غیر مہذب منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے‘ مذکورہ پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے اور لائیو مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ فیصلہ ان پلیٹ فارمز کی انتطامیہ کو کسی ’اخلاقی اور قانونی دائرے‘ میں لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ان پلیٹ فارمز نے مقررہ وقت کے اندر نوٹسز کا جواب نہیں دیا لہٰذا اتھارٹی نے مذکورہ ایپس کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ادارے کے مطابق کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے ’مناسب لائحہ عمل کے تحت غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کو مقامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے ماڈریٹ کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے پر‘ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.