Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی واحد خاتون باکسر سمیت 3 ایتھلیٹس کا سفر تمام

0

 برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی خاتون باکسر مہرین بلوچ سمیت تین ایتھلیٹس گیمز سے باہر ہوگئے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی واحد خاتون باکسر مہرین بلوچ، ایتھلیٹس شجر باس اور انیلہ گلزار کا سفر مکمل ہوگیا۔

الیگزینڈر اسٹیڈیم میں اتھلیٹس شجر عباس اور انیلہ گلزار سومیٹر ریس کے کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کی تاہم وہ زیادہ بہتر پرفارمنس دینے میں ناکام رہیں۔

سو میٹر ریس کی ہیٹ میں پاکستان کے شجر عباس نے چوتھی ہوزیش حاصل کی جب کہ ویمن سو میٹر ریس ہیٹ میں پاکستان کی انیلہ گلزار آخری نمبر پر رہیں۔

شجر عباس نے 10.38 سکینڈ میں ریس مکمل کی اور انیلہ نے سو میٹر کا فاصلہ 14.1 سکینٍڈ میں طے کی۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی واحد خاتون باکسر مہرین بلوچ بھی اپنی فائٹ ہار گئیں، مہرین بلوچ کا سامنا سری لنکن باکسر سے تھا تاہم وہ انٹرنیشنل مقابلے میں اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام رہیں اور پانچ صفر سے شکست سے دوچار ہوئیں۔

اب ارشد ندیم جیولین تھرو میں 7 اگست کو اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.