Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان نے پیٹرولیم لیوی بڑھا کر جائزہ شرائط پوری کردیں، نمائندہ آئی ایم ایف

0

 آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیرز ریز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے عالمی مالیاتی ادارے کی جائزہ شرائط پیشگی پوری کردی ہیں۔

پاکستان میں مقرر عالمی مالیاتی ادارے کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے کہاہے کہ پاکستان نے 31 جولائی کو پی ڈی ایل (پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی) میں اضافہ کر کے ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہو جاتی ہے تو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.