Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے جس سے 40 سے 50 ہزار کے بکرے کی کھال 100 سے ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ موٹے بھاری بھرکم بیل کی کھال ساڑھے 600  سے 700 روپے پر آگئی ہے
قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خرید وفروخت کے لیے لگی عارضی منڈیوں میں اس وقت کھالیں فروخت کرنے والے انتہائی پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ کھالوں کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں
فروخت کنندہ کہتے ہیں کہ ہر سال جانوروں کی قیمتیں زیادہ اور کھالوں کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے
ان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال سے ریٹ کم ہیں، گائے کی کھال پچھلے سال 2 ہزار کی بھی بک جاتی تھی لیکن اس سال 1500 کی بک رہی ہے  جب کہ بکرے کی پچھلے سال 200 سوا دو سو کی بک جاتی تھی ابھی 100 روپے کی ہے
عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی کھالوں کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہونے کے حوالے سے کھالوں کےتاجروں کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کیے بغیر کھالوں کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کو روکنا ممکن نہیں ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.