Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری، آلائشیں اٹھانے میں سستی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ  کا آج دوسرا روز ہے اور مختلف شہروں میں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے
ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز شہری سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں لیکن اس موقع پر شہری انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے کے کام میں انتہائی سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے
کراچی،لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں مختلف مقامات پر قربانی کے بعد آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق کراچی میں عید کے پہلے روز 8 ہزار 933 ٹن الائشیں تلف کی گئیں اور دیگر علاقوں سے الائشیں اٹھانے کا کام مسلسل جاری ہے
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر میں عیدکے پہلے روز 13500 ٹن سے زائدآلائشیں اکٹھی کی گئیں اور ویسٹ بیگز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.