Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا، جولائی میں کورونا سے 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

امریکا میں کورونا وبا کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے، گزشتہ ماہ وائرس سے ملک میں 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیکڑوں نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی وجہ سے 25 ہزار سے زائد افراد کی جان گئی اور 19 ریاستوں میں کیسز کی تعداد دگنی ہوگئی۔

جولائی میں امریکا میں 18 لاکھ سے زائد نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد مجموعی تعداد45 لاکھ سے بڑھ گئی۔ اسی ماہ اموات کی تعداد میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی میں امریکا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز ریاست فلوریڈا میں 3 لاکھ 10 ہزار رپورٹ ہوئے جبکہ ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں 2 لاکھ 60 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.