Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ساؤتھ افریقا کے امکانات معدوم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقا کے امکانات معدوم ہوگئے۔ کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقہ میں سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ستمبر، اکتوبر میں شیڈول کےمطابق مختصر دورانیےکی سیریز کھیلنے جنوبی افریقہ جانا تھا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے نومبر سے قبل انٹرنیشنل سیریز کے امکانات کو رد کردیا ہے۔

گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کب ہوگی، نومبر یا اس کے بعد کے منتظر ہیں، نومبر سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کے امکانات نہیں دیکھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے، آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے جانے کی وجہ سے وقت نکالنا مشکل ہورہا تھا۔

گریم اسمتھ کا مزید کہنا ہے کہ کرکٹ کا نہ ہونا ملک کے لیے فنانشل ٹائم بم ہے، مالی طور پر ہم بہت مشکلات سے دوچار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.