Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سند ھ بلوچستان کے حصے کا پانی چوری کرتا ہے ،فصلیں تباہ ہورہی ہیں، لیا قت شا ہوانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( این این آئی) حکومت بلو چستان کے تر جمان لیا قت شا ہوانی نے الزام عائد کیا ہے کہ سند ھ بلوچستان کے حصے کا پانی چوری کرتا ہے سندھ حکومت سے گز ا ر ش ہے بلوچستان کے حصے کا پانی چوری نہ کیاجائے پانی چوری ہو نے سے فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے بد ھ کوئٹہ میں پریس کا نفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سندھ،بلوچستان کا پانی چوری کر رہاہے ہمارے حصے کا 55فیصد تک پانی چوری کرلیاجاتا ہے ہمار ے حصے کا پانی نہیں ملاتو 76,000ایکڑ اراضی پرفصلیں تباہ ہوجائیں گی لہذا ارسا بلوچستان کو متعلقہ نہروں سے پانی کی فراہمی یقینی بنائے انھو ں نے کہاکہ بلوچستان کا پانی سندھ ہمیشہ چوری کرتارہاہے سندھ حکومت سےگزارش ہے بلوچستان کے حصے کا پانی چوری نہ کیا جائے انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے زیارت میں آئندہ پی ایس ڈی پی میں ایل پی جی پلانٹ کا اعلان کیا ایل پی جی پلانٹ سے زیارت میں جنگلات کی کٹائی میں کمی آئے گیاس کے علاوہ ڈیمز سمیت بہت سی ترقیاتی اسکیمات پر کام ہورہا ہے جس سے ترقیاتی انقلاب برپا ہوگا ترجمان کا کہنا تھاکہ بلوچستان کا آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگاوسائل کے حوالےسے اچھا بجٹ پیش کریں گے اور بجٹ میں تعلیم۔صحت کو خصوصی تر جیح دی جا ئے گی اپوزیشن ہمیشہ بجٹ پر بحث کرنےکی بجا ئےکاپیاں پھینک دیتی ہے کوئی اپوزیشن رہنماوں سے پوچھے انہو ں نے عوام کےلئے کیاکیاہے کورونا کی صورتحال سے متعلق نکا کہنا تھاکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر کورونا کے کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے عید کے بعدبلوچستان میں کورونا وائرس کی شرح میں پانچ فیصد سے اضافہ نہیں ہواہم نے پورے بلوچستان کے لوگوں کی کوروناویکسی نیشن کرنی ہے پہلے لوگوں میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالےسے خوف تھا اب بلوچستان میں لوگ کورونا ویکسی نیشن کروارہے ہیں جو ایک خوش آئند امر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.