Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بدعنوانی کا خاتمہ اورلوٹی گئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،چیئرمین جاوید اقبال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ عالمی سطح پر نیب کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق چیئرمین نیب کے زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین قومی احتساب بیورو کا کہنا تھا کہ نیب پر بلا جواز تنقید کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ اپنا وقت عدالتوں میں دائر ریفرنسز کے دفاع پر خرچ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مثال پاکستان نے سراہا ہے جو نیب کے لئے اعزاز ہے۔ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے مالیت کے 1269 ریفرنسز دائر کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.