Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، لیاقت شاہوانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورے کوئٹہ زیارت کو خوش آئند قرار دیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صوبہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے بارہا کہا کہ گزشتہ ادوار میں بلوچستان کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا اور دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو پس پشت ڈالا گیا جس سے صوبے کی پسماندگی میں اضافہ ہوا۔لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اور بلوچستان کو بھی دیگر صوبوں کے مساوی حقوق ملیں گے ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ اپنے دورہ زیارت کے موقع پر وزیراعظم پاکستان نے آئندہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں زیارت کے لیے ایل پی جی گیس کی فراہمی کا اعلان کیا جو کہ زیارت کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس سے ایک طرف تو عوام کا مسئلہ حل ہوگاتو دوسری جانب صنوبر کے جنگلات کے تحفظ کو بھی یقینی بنا سکیں گے ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ اس کے علاوہ وفاق نے صوبے کے لیے متعدد منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے جس سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع بھی میسر ہونگے انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی وفاق نے ہنر مند بے روزگار نوجوانوں کیلئے قرضہ اسکیم متعارف کرائی تھی تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا بھی ویژن ہے کہ صوبے میں ترقی کا عمل موثر اور تیز ہو تاکہ صوبے کے عوام کے مسائل اور مشکلات میں کمی آئے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی دہلیز پر میسر ہوں انہوں نے کہا کہ صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے صوبائی اور وفاقی سطح پر بلوچستان کا کوٹہ بڑھانے کے حوالے سے بھی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے اور وفاقی اداروں میں صوبے کے نوجوان خدمات سرانجام دے سکیں جہاں معاشی اعتبار سے نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا وہیں صوبے کی اجتماعی معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.