Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک ایران بارڈر پر تین مارکیٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  پاک ایران تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، پاک ایران سرحد پر پہلے مرحلے میں 3 بارڈر مارکیٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ اور سرحدی علاقوں میں مقیم آبادی کیلئے اقتصادی مواقع بڑھیں گے ۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے اس سال اپریل میں بارڈر مارکیٹوں کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے ۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد پر پہلے مرحلے میں کوھک چیدگئی، رمدان گبد اور پشین مند میں 3 بارڈر مارکیٹیں قائم کی جارہی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 3 بارڈر مارکیٹیں قائم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر مجموعی طور پر 18 بارڈر مارکیٹوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹوں کے قیام کیلئے وزارت تجارت کو ٹاسک دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.