Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی آئی اے کا ایئر سفاری شروع کرنیکا اعلان، یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  پی آئی اے نے 12 جون سے ایئر سفاری کا اعلان کرتے ہوئے یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کر دیا۔ سیاحوں کو ایئر سفاری کے ذریعے گلگت بلتستان کی بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ایئر سفاری ہفتے میں ایک دن آپریٹ ہوگی جوکہ کالام، جھیل سیف الملوک، نانگا پربت اور کے ٹو سے گزر کر سکردو میں لینڈ کرے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ایئر سفاری سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، چند روز میں اس کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا، اس کا مقصد وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.