Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا کیسز میں نمایاں کمی، 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 843 نئے مریض

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  بروقت اقدامات کے بعد کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی، کورونا وائرس سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 19 ہزار 447، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 124، بلوچستان میں 25 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600، اسلام آباد میں 81 ہزار 357 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 287 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.