Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میٹرک، انٹرمیڈیٹ امتحانات کب ہونگے؟ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج شیڈول

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہوگی، بورڈز کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا، گرمیوں کی تعطیلات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 19 ہزار 447، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 124، بلوچستان میں 25 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600، اسلام آباد میں 81 ہزار 357 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 287 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 397 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 183 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 48 ہزار 685 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 80 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 84، سندھ میں 5 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 95، اسلام آباد میں 763، بلوچستان میں 282، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 548 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.