Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عیدکے موقع پر مہنگائی کا طوفان، لیموں ہزار روپےکلو ہوگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ماہ رمضان میں آنے والا مہنگائی کا طوفان عید پر بھی نہ تھم سکا، سبزیوں، مصالحے اورگوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

میٹھی عید سے ایک دن پہلے ہر سبزی کی قیمت میں 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا، دیسی لیموں نےتو تمام ریکارڈ توڑ دیےجو ایک ہزار روپےفی کلو میں بک رہا ہے ۔

 80 روپےکلو میں بکنے والا پیاز 100 روپےکا اور 60 روپے میں کلو آنے والا ٹماٹر بھی 100 روپےکلو ہوگیا ہے،  ادرک 280 جب کہ لہسن 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

گوشت کی قیمت میں بھی 200 سے 300 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت 340 سے 380 روپے، بڑا گوشت 900  اور  بکرے کا گوشت 1700 روپےفی کلو میں دستیاب ہے۔

 پھلوں کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں،  لیموں کی 800 سے 1000 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

دکانداروں سے بڑھتی قیمتوں کی شکایت کریں تو ان کا وہی رٹا رٹایا جملہ کہ پیچھے سے ہی چیزیں مہنگی مل رہی ہیں، وہ تو معمولی منافع کے ساتھ بیچ رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو خاص دنوں کے موقع پر  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کا نظام وضع کرناچاہیے تاکہ کوئی ناجائز منافع نہ کما سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.