Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایف بی آر قوم کی توقعات پر پورا اترے گا : وزیر خزانہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے محصولات میں 28 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ادارہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اور قوم کی توقعات پر پورا اترے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال جولائی 2021ء سے اپریل 2022ء کے دوران 5 ہزار 122 ار ب روپے محصولات جمع کئے جو کہ گذشتہ سال کے اس عرصے کے دوران 3981 ارب روپے تھے جس سے 28 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے اس عرصہ کے دوران 264 ارب روپے ری فنڈز تقسیم کئے جو کہ گذشتہ سال اس عرصہ کے دوران 203 ارب روپے تقسیم کئے گئے تھے جس سے 30 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محصولات میں اضافے کی بڑی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے کیونکہ درآمدی اشیا پر سیلز ٹیکس میں 58 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مقامی اشیاء پر دو فیصد کمی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ درست پالیسیوں کے باعث ایف بی آر کی ٹیم بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.