Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی جنگ زدہ ملک یوکرین پہنچ گئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کیف : ہالی وڈ سپر سٹار انجلینا جولی جنگ زدہ ملک یوکرین پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے انتہائی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ دورہ کیا۔ وہ لوئف شہر پہنچیں، ان کا یہ دورہ اچانک تھا۔

خیال رہے کہ انجلینا جولی اقوامِ متحدہ کے مہاجرین کے ادارے یو این ایچ سی آر کی خصوصی ایلچی ہیں البتہ ان کے یوکرین کے دورے سے متعلق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ ان کا سرکاری دورہ تھا یا وہ نجی طور پر یوکرین میں موجود ہیں۔

لوئف کے علاقائی گورنر میکسیم کوزیتسکی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک سرپرائز تھا۔

انہوں نے انجلینا جولی کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں جن میں اداکارہ بچوں کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جب کہ وہ رضاکاروں کے ساتھ بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

ایک ہسپتال میں انہوں نے ان بچوں کی عیادت کی جو کراماٹورسک اسٹیشن پر مبینہ طور پر روس کے میزائل حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ گورنر کے مطابق اس واقعے میں 50 سے زائد عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔

انجلینا جولی نے ان رضاکاروں سے بھی تبادلۂ خیال کیا جو بے گھر افراد کو ذہنی صحت سے متعلق امداد فراہم کر رہے ہیں۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے ملک میں 77 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ 54 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.