Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی : وزیراعظم کے دعوے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آ سکی، 10 گھنٹے تک تعطل جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : عید آنے کو ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دعوے کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آ سکی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں نو سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کراچی کے علاقوں لیاری، لائنز ایریا، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، ملیر سٹی، رفیع گارڈن، کورنگی، لانڈھی، پہلوان گوٹھ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر میمن گوٹھ، ملت ٹاؤن، کالا بورڈ، سعود آباد سمیت دیگر علاقے لوڈ شیڈنگ سے زیادہ متاثر ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے باوجود کے الیکڑک کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.