Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مسجد نبوی نعرے بازی کا معاملہ ، راشد شفیق کا 2 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : مسجد نبوی ﷺ میں توہین آمیز نعرہ بازی کے معاملے پر عدالت نے راشد شفیق کا دو دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

آج صبح پولیس نے اٹک کچہری کے تمام رستوں کو بند کر دیا، راشد شفیق کے عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ پولیس نے ضلع کچہری کو مکمل طور پرگھیرے میں لیے رکھا، کچہری کے مین گیٹ پر بھی پولیس کے مسلح دستے تعینات کیے گئے تھے، کچہری کے اندر کسی بھی شخص کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔

وکلاء کو بھی کچہری کے اندر جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، بعض پولیس اہلکاروں نے وکلاء سے بدتمیزی بھی کی۔ میڈیا کے نمائندوں کی کچہری کے اندر داخلے پر پابندی تھی۔ سابق مشیر زلفی بخاری اور اس کے چچا زاد بھائی سابق صوبائی وزیر کو بھی بڑی مشکل سے اندر جانے دیا گیا۔

راشد شفیق کو سینئر سول جج منیر عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے راشد شفیق کا دو روز کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا، ان کو پولیس ڈی سی کے دفتر کے راستے سے باہر لے کر گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.