Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ٹی آئی قیادت پر توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات کے معاملات پر عدالت سے رجوع کر لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے، انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی قیادت پر توہین مذہب کا الزام لگا کر مقدمات بنائے جارہے ہیں، عدالت مقدمات میں نامزد ساتھیوں کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکے اور ملک بھر میں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت جاری کرے ، ایف آئی اے یا پولیس کی کوئی بھی کارروائی غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.