Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹیکنوموبائل پاکستان کا Spark 7Pro لانچ کرنے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان کی نامورموبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے  کے لانچ کا اعلان کر دیا گیا ہے جسے 3 مئی کو آفیشل فیس بک پلیٹ فارم پر لائیو لانچ کیا جائے گا۔

ٹیکنو موبائل کی جانب سے یہ اس سال کا پہلا لانچ ہوگا، موبائل صارفین ایک لمبے عرصے سے اس اسمارٹ فون کے انتظار میں تھے۔ Spark سیریز ٹیکنو موبائل کی ایک کامیاب سیزیز ہے، کمپنی نے اس سیریز میں ہمیشہ صارفین کو دلچسپ فیچرز اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسمارٹ فون سے متعارف کرایا ہے۔

 

techno-spark-7-pro

ٹیکنوموبائل کی جانب سے  کی نئی Brand Ambassador منال خان کے اعلان کی خبر سوشل میڈیا پرصارفین کی توجہ کا مزکزبنی رہی۔ اور سوشل میڈیا یوزرز نے Twitter پر بھرپور ٹرینڈ بھی چلایا۔ آفیشل ٹیزر ویڈیو پر مداحوں سے خوب پزیرائی ملی ۔شاندارفیچرز سے بھرپور اس اسمارٹ فون کے متعلق ٹیکنالوجی ایکسپرٹ اور یوٹیوبرز نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس اسمارٹ فون کی قیمت سامنے نہیں آئی۔ لیکن گیمنگ کے شائقئن ا س اسمارٹ فون کو خریدنے کے لئے بیتاب نظر آرہے ہیں۔

ٹیکنو موبائل کی جانب سے اسمارٹ فون کے لئے پاکستان کی ای کامرس ویب سائٹ پر سیل کا بھی اعلان کیا ہے۔اس سیل میں 1000/- روپے کا شاندار ڈسکائونٹ اورٹیکنو موبائل کی جانب سے صارفین کے لئے ٹیکنو HiPods بطور گفٹ دینے کا اعلا ن بھی کیا گیا ہے ۔

یہ سیل 3 مئی سے 7 مئی تک جاری رہے گی۔ صارفین کے لئے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ ریٹیل مارکیٹ سے اس اسمارٹ فون کی خریداری پر ایک مسٹری باکس ملے گا ،جس کے زریعے صارفین 1000 LEDs کی شاندار قرع اندازی میں شامل ہو کر جیتنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔ مذید معلومات اور اپڈیٹس کے لئے ٹیکنو موبائل کی وزٹ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.