Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ : ماسک نہ پہنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائےگا،ڈپٹی کمشنرمیجر ریٹائرڈ اورنگزیب بادینی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر ریٹائرڈ اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران اس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے ماسک کو لازمی قرار دیتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ماسک نہ پہنے والوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گالاک ڈاون اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا فرنٹیئر کور کوئٹہ کے داخلی راستوں پر عوام میں 75 ہزار ماسک اور پمفلٹ تقسیم کررہی ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 103 تعلیمی اداروں کو بند کیا ہے 41 کو وارننگ دی ہے 4800 دکانوں کی ایس او پیز چیک کرکے 2250 کو بند اور 2300 کو وارننگ دی ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فرنٹیئر کور، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ پاک فوج کے 2 یونٹ ایمر جنسی کی صورت میں الرٹ ہیں علماء کرام اور سیاسی رہنماء ویکسینیشن کروارہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر زمان جمالی، فرنٹیئر کور کے کرنل غضنفر سمیت دیگر کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو ثاقب خان کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے حوالے سے اہم اجلاس کیا ہے جس میں ایس او پیز اور حفاظتی انتظامات کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں برے حالات ہیں پاکستان بھارت سے دو ماہ پیچھے ہیں شہری اب بھی اس حقیقت کو ماننے کا تیار نہیں یکم رمضان سے اب تک 103تعلیمی ادارے بند 41 کو وارننگ دی جبکہ 2250 دکانیں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر بند کی گئی ہیں جمعرات اور جمعہ کو کاروبار بند جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اتوار بند ہوگی کورونا سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں صورتحال الرٹ ہے پولیس ایف سی اور فوج کے ساتھ ملکر کام کرینگے انٹری پوائنٹس پر ایف سی اہلکاروں کے ذریعے 70ہزار ماسک تقسیم کئے جائیں گے افطاری کے بعد لوگوں کا ہجوم لگ جاتا ہے ماسک لازمی قرار دیا گیاہے ماسک نہ پہننے پر پولیس گرفتاریاں کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 22.6 فیصد ہے جو ملک بھر میں بہت زیادہ ہے۔ ہمارے لوگ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہے کہ صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ پر آنے والے ہر شہری کو ماسک پہننا ہوگا چاہے وہ گاڑی، موٹر سائیکل یا پیدل جا رہا ہو اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر زمان جمالی نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کورونا پھیلاو کی شرح تین فیصد سے بھی کم تھی فاطمہ جناح،سول اور دیگر ہسپتال میں 61مریض زیر علاج ہیں فاطمہ جناح ہسپتال میں تمام بیڈز فل ہیں۔ کورونا کا پھیلا? عوامی آمدورفت سے پھیلتا ہے۔ تمام ہسپتالوں میں ویکسین مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے کوئٹہ میں موجود 10مراکز صحت میں ویکسین مراکز قائم کئے ہیں۔ کوئٹہ میڈیا ویکسین لگانے کے شعور کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں کرونا کا کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر تمام ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو بلا تعطل ممکن بنایا ہے۔ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کا تا حال کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں آیا مرحلہ وار ملنے کی وجہ سے لوگوں کو کیٹگریز میں تقسیم کرکے پہلے میں ہیلتھ ورکرز دوسرے میں 60 سال سے زائد العمر پھر 50 سال سے زائد اور اب 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں ایئر پورٹ پر سول سیکرٹریٹ ، وزیر اعلیٰ ہا?س اور مختلف مقامات پر سکریننگ اور ٹیسٹ کررہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ ہم نے ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دی ہے جو لوگوں کے گھروں ، ایئر پورٹ، ریلوے اسٹیشن اور بس اڈہ سمیت دیگر مقامات پر سکریننگ اور ٹیسٹ کررہی ہے۔ ضرورت پڑھنے پر اس میں اضافہ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور، ضلعی انتظامیہ، پولیس مشترکہ طور پر ایس او پیز کے حوالے سے کام کررہی ہے۔ اور 4کمپنی فر نٹیئر کور کی کرونا میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ پاک فوج کی دو کمپنیوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے اور انہیں ان کے علاقے تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ ´ حکومت کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان اپنی سرگرمیاں شروع کردیں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے علماء کرام، سیاسی نمائندوں کو ویکسین کردی ہے۔ جن کے ویڈیو پیغام میڈیا پر چلائے جارہے ہیں۔ 50 سے زائد نمائندوں کو ویکسین کی ویڈیوز بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔یوم علی کے جلوس ہر پابندی لگانے گئی ہے نہ انتظامیہ نے این او سی دی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین سے متعلق افواہوں کی وجہ سے لوگ ویکسین کروانے سے گریز کرتے ہیں۔ ویکسین کے انکاری یورپ میں بھی ہیں ہیلتھ کیرئیر وکرز بھی ویکسین سے گریزاں ہیں۔ کوئٹہ میں علما کرام کو بھی خود پہلے ویکسین کرانے اور عوام کو پیغام دینے کو کہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.