Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بی اے پی مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی , ضیاء لانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ معاشرے میں محنت کش طبقہ کی عزت ، وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
ملک میں مزدروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر فورس نہیں تھی مزدوروں کو ہمیشہ اقتدار کا زینہ بنایا گیا اور ان پر ایسے لوگ مسلط کئے گئے جو انکا استحصال کرتے رہے بلوچستان عوامی پارٹی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور اْن کی فلاح کیلئے منشور لے کر آئی جس کے تحت صوبے میں دیرپا اقدامات کئے گئے ہیں جو محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرجاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اور معاشرے کی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت کو اْجاگر کرتا ہے یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مزدور معاشرے کا بنیادی حصہ اور خوشحالی کا ایک اہم عامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ معاشرے جو اپنے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتے ہیں، ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔ اسلام محنت کی عظمت پر زور دیتا ہے اور مزدور کے حقوق کی ادائیگی کی تعلیم دیتا ہے
انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی قوم کی مجموعی خوشحالی میں محنت کشوں کے بنیادی کردار کو تسلیم کر تی ہے موجودہ صوبائی حکومت کو محنت کش طبقہ کی اہمیت کا احساس ہے اور اسلئے انکی فلاح کیلئے اقدامات اْٹھار ہی ہے۔ اور اس اقدام کامقصد محنت کش افراد کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسی طرح صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلئے پر کشش صنعتی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ کارخانے لگا کر محنت کشوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جا ئیں گے۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں سمیت معاشی مشکلات سے دوچار تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بناکر قومی یکجہتی کی فضا ء پیدا کرنے کیلئے قومی سطح پر قابل عمل پالیسیاں ناگزیر ہیں تاکہ ایک متوازن اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.