Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ویکسی نیشن مراکز عوام کی خدمت کر رہے ، صدر پاکستان چیمبر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے سندھ میں جاری کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو سراہا ہے اور اس ضمن میں حکومت سندھ اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن مراکز عوام کی بھر پور طریقے سے ، شفافیت اور لگن کے ساتھ خدمت کر رہے ہیں۔ حفاظتی ٹیکوں کے مراکز میں انتظار کے اوقات کو کم سے کم رکھا جا رہا ہے اور مناسب نشستیں بھی مہیا کی گئی ہیں۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے گزشتہ سال کورونا کے بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صدی کے بدترین انسانی صحت کے بحران کا سامنا کرتے ہوئے حقیقی قیادت اور جرات کا مظاہرہ کیا۔ صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ حکومت سندھ اپنی غیرمعمولی قیادت کا مظاہرہ کرتی رہے گی اور غیر معمولی بحران کے وقت صوبے کے کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری کو سہولت فراہم اور مدد کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.