Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حسن علی نے عمدہ کارکردگی اور ایوارڈ بیٹی کے نام کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کیخلاف کامیابی پر خوشی سے سرشار قومی فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنی عمدہ کارکردگی اور مین آف دی میچ ایوارڈ اپنی نومولود بیٹی کے نام کردیا۔کیریئر کے 12ویں ٹیسٹ میں 50وکٹوں کا سنگ میل پار کر کے اس کارنامے کے مالک 41ویں قومی باؤلر اور 25 ویں پیسر بننے والے حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ نیٹ پر محنت کے دوران بیٹنگ بہتر بناتے رہے البتہ صبح ہدایت یہی تھی کہ سکور بورڈ پر رنز درکار ہیں مگر فواد بھائی زیادہ بہتر ثابت ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ پورا فرسٹ کلاس سیزن کھیلنے سے انہیں سست وکٹوں پر باؤلنگ کی عادت ہو گئی اور انہوں نے ٹی 20 میچز کے بجائے طویل فارمیٹ میں زیادہ جان ماری اور وکٹوں کا حصول خوشی کا باعث ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برینڈن ٹیلر کا کیچ اس اعتبار سے اہم تھا کہ وہ سیٹ ہو گئے تھے مگر اس کیچ کے بعد دوڑنے اور خوشی منانے کی وجہ یہ تھی کہ ایک بال قبل وہ نعمان علی سے کہہ چکے تھے کہ انہیں یہ وکٹ مل سکتی ہے اور بالکل ایسا ہی ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.