Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان میں دستیاب ویکسین وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف مؤثر ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

طبی ماہرین نے کووڈ-19 ویکسین کے غیرمؤثر ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جلد سے جلد حفاظتی ویکسین لگائیں اور احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی جانب سے ویڈیو پیغام میں صوبے میں نئی ​​قسم کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

 

انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ویکسی نیشن غیرمؤثر ہے اور سوالات اٹھائے ہوئے کہا تھا کہ ویکسی نیشنل کا کوئی فائدہ ہے بھی یا نہیں۔

تاہم وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے یہ پتہ چلے کہ کووڈ-19 ویکسین وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف غیرمؤثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں لازمی طور پر ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھنا چاہیے اور اس وقت کے تمام شواہد یہی عندیا دیتے ہیں ہیں کہ حفاظتی اثر برقرار رکھا جائے گا۔

ویکسین کی افادیت کے بارے میں ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ نئے تغیرات بعض اوقات غیرجانبدار رہتے ہیں، رویوں پر اثر انداز نہیں ہوتے البتہ بعض اوقات کچھ تبدیلیوں کا باعث بنتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر بی-117 طرز کا وائرس آسانی سے منتقل ہوتا ہے، کچھ قسم کے وائرس کے دوبارہ انفیکشن پھیلانے کی شرح زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کی مختلف حالتوں کی تشکیل محض معمولی ارتقا کی بات ہے اور اس میں حیرت کی بات نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.