Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اپنی حکمت عملی سے اپنے سینیٹرز کو منتخب کروائے گی، اختر مینگل 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ (سٹی رپورٹر )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کو جمہوریت اور آئین کی پاسداری پر لاشوں کے تحفے ملے ہیں بلوچستان میں کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں سیاسی کارکنوں کی نعشیں نہ ملی ہوں اس کے باوجود سیاسی کارکنوں نے سخت حالات میں ایوانوں تک پہنچایا ہے حکمرانوں کو عوام کے دکھ درد بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مسائل سے کوئی سرو کار نہیں اس لئے عوام کو کفن پہننے پر مجبور کر دیا ہے حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے ہر روز آئینی ترامیم اور مزید قرضے لیتے ہیں اور حکومت اپنے سیاسی حریفوں مخالفین کو دبانے کے لئے قید کرتی ہے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اپنی حکمت عملی سے اپنے سینیٹرز کو منتخب کروائے گی ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی رہنما سینیٹ کی امیدوار محترمہ نسیمہ احسان کی بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ایم پی اے ہاسٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ اراکین صوبائی اسمبلی پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی بابو رحیم مینگل احمد نواز بلوچ اکبر مینگل اختر حسین لانگو میر حمل کلمتی شکیلہ نوید دہوار زینت شاہوانی ٹائٹس جانسن ثناءبلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی رہنما سابق سینیٹر اور سینیٹ امیدوار نسیمہ احسان نے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی سے مستعفی ہو کر بی این پی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بی این پی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد کے سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھیں گی اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے نسیمہ احسان کی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ان کا کہنا تھا کہ قوم پرستی کی سیاست میں بلوچستان کا اہم کردار رہا ہے سیاسی جہدجہد اور عوامی حقوقِ مانگنے کی پاداش میں ہمارے سینکڑوں ساتھی ہم سے جدا کردیئے گئے جمہوریت اور آئین کی پاسداری پر ہمیں لاشوں کے تحفے ملے ہیں اور بلوچستان کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں سیاسی کارکنوں کی لاشیں نہ ملیں ہوںسیاسی کارکنوں نے سخت حالات میں جماعت کو ایوانوں تک پہنچا یاہے اس وقت ملک میں مہنگائی نے عوام کو کفن پہننے پر مجبور کردیا ہے لیکن حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے روز آئین میں آئینی ترامیم اور مزید قرضے لے رہے ہیں جس سے ملک اور قوم پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے جب کہ ملک اور بلوچستان میں بدامنی عروج پر ہے لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر سڑک پر بیٹھے رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی اجتماعی قبریں ملیں لیکن حکمران نہ بتاسکے کہ ان کو کس نے مارا لوگوں کو کون لاپتہ کررہا اس گروہ یا تنظیم کا کسی حکمرانوں نے پتہ نہیں لگایا چند روز قبل حکومت کی اتحادی جماعت کے رہنما کو قتل کیا گیاانکی لاش ملی قاتلوں کی گردنیں اتنی مظبوط ہیں کہ کوئی پھندا اور ہاتھ ان تک نہیں پہنچ سکتا بلوچستان میں ایک دن میں بننے والی پارٹی ایک ماہ میں الیکشن جیت جاتی ہے بلوچستان میں اکثریتی جماعت ہونے کی دعوے دار پارٹی کو کو اپنے وارث تک کا پتہ نہیں سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینٹ کی آزاد امیدوار نسیمہ احسان کے دستبردار ہونے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا اپوزیشن کے درمیان پانچ نشستوں کی تقسیم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور یہ فارمولے باآسانی طے کرلئے جائےں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے سیاسی حریفوں کو قید کرتی ہے حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا معاملہ نہیں بلکہ ان کی ضمانت عدالت نے منظور کی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ رابطہ کیا گیا تھا ہم نے انہیں فارمولا دیا تھا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.