Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ووٹ مانگنا میرا حق ہے اسی لیے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگا، یوسف رضا گیلانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے انتخابات میں آیا ہوں، اگر خفیہ بیلٹ کو ختم کرنا ہے تو مل بیٹھ کر بات کریں۔

 انہوں نے کہا کہ پہلے فنڈز نہیں ملتے تھے اور آج پچاس پچاس کروڑ کے فنڈز دیے جارہے ہیں، آج ہماری فتح ہوئی ہے کہ تمام الیکشن خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ہوں گے، ہم عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں امید ہے کامیابی ہماری ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگا، حکومت کو اس وقت کس چیز کا خوف ہے؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.