Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دشمن کے ہائبرڈ حملوں کا توڑ کرنے کیلئے جنگی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی، صدر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دشمن کے روایتی اور ہائبرڈ حملوں کا توڑ کرنے کیلئے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ تیاریوں کے ساتھ ساتھ ہائبرڈ جنگی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلی بار ایرو سپیس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں، ورکشاپ میں مستقبل کے چیلنجز پر قومی مذاکرہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں، ہمیں دشمن کے روایتی حملوں کے ساتھ ہائبرڈ حملوں کا بھی توڑ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سیاست اور پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں، قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں جدید طریقوں پر مبنی حکمت عملی اختیار کرنا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن نیٹ ورکس سے متعلق ڈیجیٹل حملوں اور وائرس بموں کے استعمال کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، گوگل اور فیس بک جیسی کمپنیوں سمیت انٹیلکچوئل طاقت ممالک، اقوام متحدہ اور دنیا کی پارلیمنٹس پر اثر انداز ہو رہی ہے ، سوشل میڈیا کی صورت میں عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہوا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو کنٹرول کرنے کیلئے انفرادی سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی، عالمی سیاسی صورتحال اور پالیسیاں تیزی سے بدلتی رہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے سکیورٹی اتحاد کے تناظر میں عالمی منظرنامہ ہر لمحے تبدیل ہو رہا ہے، ہمیں بدلتی عالمی صورتحال کے مطابق خود کو تیار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں، دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت قربانیاں دے کر دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کی،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر قوم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی تیاریوں کو سراہا جو کہ ملکی سرحدی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے کبھی پیچھے نہیں رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.