Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک مزید بحرانوں کا متعمل نہیں ہوسکتا ،نواب ثناءاللہ زہری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چایئے ملک مزید بحرانوں کا متعمل نہیں ہوسکتا امید ہے ملک میں سینیٹ انتخابات خوش اسلوبی سے ہونگے اور اکثریت رکھنے والے ہی کامیابی سے ہمکنار ہونگے میرا ووٹ ان ہی سیاسی رہنماﺅں کےلئے کاسٹ ہوگا جو صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ زہری کوئٹہ پہنچے جہاں مختلف سیاسی شخصیات نے ان سے ملاقات کی سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، میر علی حسن زہری ،غازی خان پندرانی سمیت مختلف قبائلی و سیاسی شخصیات نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سے ملاقات کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو سیاسی شعور رکھنے والے سیاستدانوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں تجربہ کار سیاستدان ہی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات جمہوری عمل میں ہورہے ہیں اور میرا ووٹ ان ہی سیاسی رہنماﺅں کےلئے کاسٹ ہوگا جو صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چایئے ملک مزید بحرانوں کا متعمل نہیں ہوسکتا امید ہے ملک میں سینیٹ انتخابات خوش اسلوبی سے ہونگے اور اکثریت رکھنے والے ہی کامیابی سے ہمکنار ہونگے کیونکہ ماضی میں ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے بلوچستان بدنام رہا ہے لیکن موجودہ سینیٹ انتخابات میں بلوچستان کے حقیقی نمائندگی کرنے والے اراکین اسمبلی نے صوبے میں پیراشوٹرز کو جگہ نہیں دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.