Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پتوکی: چانٹے دار کبڈی میں قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنسز نے سب کے دل جیت لیے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پتوکی :  پتوکی کے چانٹے دار کبڈی مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنسز نے سب کے دل جیت لیے، روایتی کھیل میں ڈھول کی تھاپ اور گھوڑوں کے رقص نے ثقافتی رنگ دکھا دیئے۔

نواحی علاقہ حبیب آباد میں جشن بہاراں کے موقع پر چانٹے دار کبڈی کے روایتی کھیل کا میدان سجایا گیا، حریف ایک دوسرے پر چانٹوں کی خوب برسات کرتے رہے، ڈھول کی تھاپ اور گھوڑوں کے رقص نے ماحول کو خوب گرمائے رکھا۔

پاکستان کے نامور اور فاتح کھلاڑیوں شفیق چشتی، اختر پٹھان، اور رانا محمد شان نے بھی حصہ لیا، میچ آرگنائزر ندیم عباس اور مہمان خصوصی سماجی رہنما اکرم غازی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.