Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سپریم کورٹ: اسلام آباد بار کی درخواست خارج، تمام غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے وکلا سے فٹبال گراؤنڈ فوری خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے تمام غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے اسفتسار کیا کہ کس بنیاد پر غیر قانونی چیمبرز کو برقرار رہنے دیں ؟ وکلاء کا فٹبال گراؤنڈ پر کوئی حق دعوی نہیں، جس نے پریکٹس کرنی ہے اپنا دفتر کہیں اور بنا لے۔ وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ فٹبال گراؤنڈ پر کئی عدالتیں بھی بنی ہوئی ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو عدالتیں گراؤنڈ کی زمین پر بنی ہوئی ہیں وہ بھی مسمار کر دیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کسی غیر قانونی کام کو جواز کیسے فراہم کر دیں ؟ حامد خان صاحب دو ماہ میں گراؤنڈ خالی کریں ؟ وکیل حامد خان نے کہا کہ ہائیکورٹ کی نئی بلڈنگ میں منتقل ہونے تک کا وقت دیں۔ جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اتنا لمبا وقت نہیں دے سکتے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے غیر قانونی چیمبرز مسمار کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے وکلاء کی متبادل جگہ ملنے تک وقت دینے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.