Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فروری میں برآمدات5ماہ کی کم ترین سطح پرآگئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  رواں مالی سال فروری میں برآمدات 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ جنوری 2021 کی نسبت فروری میں برآمدات 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، دسمبر 2020 کے مقابلے میں 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، نومبر 2020 کے مقابلے میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جب کہ اکتوبر 2020 کے مقابلے میں 6 کروڑ ڈالر کم رہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فروری میں برآمدات مسلسل پانچویں مہینے بھی دو ارب ڈالر سے زائد رہیں، فروری میں برآمدات کا حجم دو ارب 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا تاہم فروری 2020 کی نسبت فروری 2021 میں 4.5 فیصد کم رہیں۔ مشیر تجارت نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات 4.2 فیصد بڑھ کر 16 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 15 ارب 64 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھیں،ایک اور ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ پاکستان کو آن لائن تکنیکی مین پاور دینے والے ممالک میں تیسرا نمبر دیا گیا ہے ۔مشیر تجارت نے کہا کہ تکنیکی افرادی قوت کی اکثریت آئی ٹی شعبے سے ہے ، پاکستان سب سے زیادہ تکنیکی سروسز امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کو دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آنا نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.