Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کرکٹرزکی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے ہائی پرفارمنس کیمپ کا آج آغاز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ہائی پرفارمنس نے آج سے شروع ہونے والے ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کیلئے 24 کھلاڑیوں کو لاہور مدعو کرلیا ۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جو یا تو پاکستان سپر لیگ 6 میں شرکت نہیں کررہے یاوہ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ کیمپ میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز ان کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس میں بہتری کیلئے کام کریں گے ۔ کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ قومی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے اپنی خامیوں پر قابو پانے کا بہترین موقع ہے ، اس دوران ہم مسلسل کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گے ۔کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ، عابد علی ، احمد بشیر ، اسد شفیق ، اظہر علی ، بسم اللہ خان ، فواد عالم ، حماد اعظم ، حارث سہیل ، حسن خان ، عمران بٹ ، عرفان اللہ ، کامران غلام ، خرم شہزاد ، محمد عباس ، نعمان علی ، ریحان آفریدی ، ساجد خان ، سلمان ارشاد ، سعود شکیل ، تابش خان ، تاج ولی ، عمر خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.