Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میانمار:احتجاج جاری ،ہزاروں افراد نکل آئے ، شیلنگ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ینگون  :  میانمار میں مظاہرین کی ہلاکت کے باوجود احتجاج کا سلسلہ نہ تھما،ہزاروں افراد نے فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج جاری رکھا، سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کیلئے ایک بار پھر طاقت کا استعمال کیا اور بچاؤ کیلئے بنائی گئی مظاہرین کی رکاوٹوں کو ٹریکٹروں سے توڑ ڈالا جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی،منڈالے میں بچے بھی احتجاج کا حصہ بن گئے ، ینگون میں احتجاجاً فوجی سربراہ کی تصویریں سڑک پر چپکا دی گئیں، ربڑ کی گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا،ینگون میں احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریبات بھی ہوئیں۔ ادھر معزول رہنما آنگ سان سوچی کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا،ان کے وکیل کے مطابق معزول رہنما کے خلاف مزید 2 مقدمات درج کر لئے گئے ،ان میں کمیونیکیشن قوانین کی خلاف ورزی اور عوام کو اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گو تریس نے میانمار میں کریک ڈاؤن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بڑھتی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سولیوان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو میانمار میں طاقت کے استعمال پر تشویش ہے ، ادھر سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ آسیان کے وزرائے خارجہ آج ویڈیو کانفرنس میں میانمار کے فوجی حکام کے نمائندے کا موقف سنیں گے ۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ٹوم اینڈریو نے اپنے بیان میں اسلحہ کے حوالے سے میانمار کی عالمی ناکہ بندی، فوجی بغاوت کے ذمہ داروں پر مزید پابندیاں لگانے اور ان کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں چینی وزارت خارجہ نے میانمار کی سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ ترقی اور استحکام کی بڑی تصویر کو ذہن میں رکھتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کریں۔ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کیلئے جرمن حکومت نے میانمار کے سفیر کو طلب کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.