Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فلموں میں کام کرنے سے زیادہ گھر رہنا پسند :عائزہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( شوبز ڈیسک )عائزہ خان نے بتایا کہ جب بھی کوئی نئی فلم بنانے لگتا ہے تو سب سے پہلے مجھے پیش کش کی جاتی ہے لیکن میں اپنی فیملی اور بچوں کو زیادہ وقت دیتی ہوں، فلموں میں کام کرنے سے زیادہ گھر پر رہنا پسند ہے ۔عمران عباس کے بعد انہیں دانش تیمور کے ساتھ بھی ڈراموں میں پسند کیا گیا ہے ۔ خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہماری فیشن انڈسٹری دنیا بھر میں مقبول ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ‘انہیں فیشن شوز میں شرکت کرنا اچھا لگتا ہے ، وہ ٹی وی ناظرین کی مشکور ہیں کہ وہ اُن کے ڈراموں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتے ہیں۔عائزہ خان کا کہنا ہے کہ جَلد ہی مداح مجھے نئے پراجیکٹ میں یاد گار کردار میں دیکھیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.