Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : قومی ٹیم کے نوجوان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

2021ء میں قومی ٹیم کے 21 سالہ فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے میں مجموعی طور پر 78 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ 1993ء کے بعد پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی فاسٹ باؤلر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

وقار یونس نے 1993ء میں 91 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وقار یونس کیلنڈر ایئر میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بائولر بھی ہیں، انہوں نے 1990ء میں مجموعی طور پر 96 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کے پاس ہے جنہوں نے 2013ء میں مجموعی طور پر 111 شکار کیے تھے ۔

سابق آف سپنر ثقلین مشتاق 1997ء میں 101 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

سعید اجمل 2012ء میں 95 اور 2011ء میں 89 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں باترتیب چوتھے اور چھٹے نمبر پر بھی موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے آنجہانی سابق لیگ سپنر عبدالقادر نے 1987ء میں 77 شکار کیے تھے جب کہ سابق کپتان عمران خان نے 1982ء میں 76 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے 1992ء میں مجموعی طور پر 69 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

دوسری جانب فاسٹ بائولر حسن علی 2021ء میں 73 وکٹیں حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.