Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے لیکن نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، سینیٹر عبدالغفور حیدری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے لیکن نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، مولانا نے واضح کردیا ہے کہ نیب چاہے انہیں گرفتار کرلے لیکن وہ اس ادارے کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری نے کہا کہ ہم ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے لیکن نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، مولانا فضل الرحمن کی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے، جو سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں ہم ایسے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، مولانا نے واضح کردیا ہے کہ نیب کو انہیں گرفتار کرنا ہے تو کرلے لیکن وہ اس ادارے کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ نیب بلیک میلنگ کا ادارہ ہے جس کو پیچھے سے دھکا دیا جاتا ہے، عمران خان کو جس نے سلیکٹ کیا مولانا ان کو کہتا ہے کہ سیاست کرنا سیاست دانوں کا کام ہے لیکن  ملک میں احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ شروع ہوگیا، نیب نے بغیر کسی ثبوت کے سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالیں، نیب بلیک میل کرنے کا ایک ادارہ ہے۔

انہوں ںے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آج تک صدر، وزیر اعظم نہیں بنے، مولانا فضل الرحمان کا قصور یہ ہے کہ عمران خان کو جس نے منتخب کیا مولانا اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے، مولانا انھیں کہتا ہے سیاست سیاست دانوں کا کام ہے آپ کا نہیں؟

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تم ہر بات کے بعد کیوں کہتے ہو کہ فوج ہمارے ساتھ کھڑی ہے؟ آرمی کے پیچھے چھپ کر حکومت نہیں چلائی جا سکتی، ہم ایسے نیب کے ادارے کو نہیں مانتے جو ہماری پگڑی اچھالے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.