Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 انڈوں، گھی، مصالحہ جات اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں گزشتہ سال 2020 کے دوران مہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ ‏گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، انڈوں، گھی، مصالحہ جات اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر انڈوں کی فی درجن قیمت 64 فیصد بڑھی، انڈے 135 سے بڑھ کر 200 روپے فی درجن ہوگئے، چکن 67 فیصد، مصالحہ جات 47 فیصد مہنگے ہوئے، آلو 38 فیصد، دال مونگ 23 فیصد، دال ماش 19 فیصد فی کلو مہنگی، آلو 60 روپے سے بڑھ کر 75 روپے فی کلو تک پہنچ گئے، دال مونگ 200 روپے سے بڑھ کر 245 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر دال ماش کی فی کلو قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا اور گھی کی قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چینی کی قیمت میں 15 فیصد فی کلو اضافہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.