Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سیاسی بے روز گاروں کا ٹولہ تاریخ پر تاریخ دینے کی روایت پر عمل پیرا: فردوس عاشق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی بے روز گاروں کا ٹولہ تاریخ پر تاریخ دینے کی روایت پر عمل پیرا ہے، یہ استعفوں کی ردی ایک دوسرے کو دکھا کر دل پشوری کرتے رہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کا جادو خوب چلا، کرپشن کے بے تاج بادشاہ نے کمال مہارت سے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کرتے ہوئے سیاسی بیروزگار ٹولے کا ریموٹ کنٹرول پوری طرح اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کو جعلی کہہ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرنے والے اپنا بیانیہ اپنے ہاتھوں دفن کرچکے، قومی سلامتی کے اداروں کو للکارتے فضل الرحمان سوائے مودی کی خدمت کے کچھ نہیں کر رہے، ملک میں انتشار اور خانہ جنگی کے راستے پر نکلے، اس ٹولے کے ناپاک عزائم عوام کبھی پورے نہ ہونے دینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.